غزہ میں فلسطینی نوجوان کی شہادت، مظاہرین پر حملہ 53 شہری زخمی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے رفح کے مشرق میں دو الگ الگ بم دھماکوں کے نتیجے میں کم سے کم ایک فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
یہ دھماکے اسرائیلی فوج کی طرف سے نصب کردہ بم کے پھٹنے سے ہوئے ہیں۔ غزہ میں وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 36 سالہ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
مشرقی رفح میں ایک اور دھماکے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے۔ فلسطینی حکام نے بم دھماکوں کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اب تک کی تحقیقات کے مطابق اسرائیلی فوج کے ناکارہ بم پھٹنے سے شہریوں کا جانی نقصان ہوا ہے۔
دوسری طرف فلسطین میں قابض صیہونی ریاست کے جرائم کے خلاف مسلسل احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر صیہونی فوج کے حملے جاری ہیں۔
گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج کی انتقامی وحشیانہ کارروائیوں میں 53 فلسطینی زخمی ہوئے۔ زیادہ تر فلسطینی اسرائیلی فوج کی طرف سے براہ راست فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں۔
گذشتہ جمعہ کو اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے غرب اردن میں 11 فلسطینی براہ راست فائرنگ سے زخمی ہوئے۔جمعہ کو غرب اردن میں عزون کیمپ میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کی۔ اس موقعے پر فلسطینی مظاہرین کی طرف سے قابض صیہونی فوج پرسنگ باری کی گئی۔
جمعرات کے روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ سے 11 فلسطینی زخمی ہوئے۔ بدھ کو 12، منگل کو 2، سوموار کوچھ، اتوارم کو چار اور ہفتے کے روز اسرائیلی فوج کے ساتھ تین مقامات پر تصادم ہوا۔