دنیا

یوکرین: امریکی سفیر کی خفیہ نگرانی، ٹرمپ کے خلاف تحقیقات شروع

 

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یوکرینی حکام نے سابق امریکی سفیر میری یووانووچ کو اچانک واپس امریکہ بلانے کی تحقیقات شروع کر دی، حکام کو خدشہ ہے کہ یوکرین میں تعینات امریکی سفیر کی ٹرمپ انتظامیہ نے خفیہ نگرانی کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق یوکرین کے عہدے داروں نے کہا ہے کہ انہوں نے اس بارے میں چھان بین شروع کر دی ہے، آیا گذشتہ سال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یوکرین میں امریکہ کی سابق سفیر میری یووانووچ کو اچانک ملک واپس بلانے سے قبل ان کی غیر قانونی طور پر جاسوسی کی گئی تھی۔

ایک سویت نژاد امریکی کاروباری شخص اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ذاتی اٹارنی روڈی جولیانی کے ایک قریبی ساتھی لیو پرناس نے ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائیوں اور سینیٹ کے مقدمے کے لیے دستاویزات کا ایک بنڈل فراہم کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ان دستاویزات میں وہ خطوط اور ٹیکسٹ میسیجز شامل ہیں، جن سے یوکرین کے لیے سابق امریکی سفیر میری یووانووچ کے بارے میں روڈی جولیانی کی بات چیت شامل ہے، جن میں کیف میں ان کی نقل و حرکت کی نگرانی کی بات چیت شامل تھی۔

جب پرناس کے ان الزامات کے بارے میں پوچھا گیا کہ ٹرمپ چاہتے تھے کہ وہ یوکرین کو ان کے امکانی ڈیموکریٹ مدمقابل سابق نائب صدر جو بائیڈن کے بارے میں کسی چھان بین کے اعلان پر قائل کریں، تو ٹرمپ نے بار بار زور دے کر کہا کہ وہ پرناس کو نہیں جانتے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے ایک ایسے شخص کی مدد کی ضرورت نہیں، جسے میں اس سے پہلے کبھی ملا نہ ہوں، سوائے اس کے کہ شاید کسی فنڈ ریزنگ کے دوران کوئی تصویر کھنچوائی ہو۔

یوکرین کی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ وہ پرناس کے الزامات کی چھان بین کرے گی اور یہ کہ ہوسکتا ہے کہ سفیر کے سفارتی حقوق اور یوکرین کے قانون کی خلاف ورزی ہوئی ہو۔

بین الاقوامی قانونی ضابطہ کار کے مطابق، داخلی امور کے وزیر ایرسن ایواکوف نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے اس کارروائی میں حصہ لیا جا سکتا ہے، یوکرین کو توقع ہے کہ امریکہ فوری طور پر جواب دے گا اور وہ تعاون کے منتظر ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button