
شہدائے سیہون، شیعہ علماءکونسل16فروری کو برسی کا اجتماع کرے گی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماءکونسل صوبہ سندھ کی کابینہ کا اجلاس صوبائی صدرعلامہ سید ناظرعباس تقوی کی زیر صدارت سیہون شریف میں حاجن شاہ لکیاری کی رہائش شاہ پر منعقدہوا ۔ اجلاس میں صوبائی کابینہ کے اراکین سمیت سینئر تنظیمی ذمہ داران و علماء کرام نے شرکت کی ۔
اجلاس میں چہلم شہدائےمدافع حرمین شہید قاسم سلیمانی و ابو مہدی مہندس و برسی شہدائے سیہون کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی۔ اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ ناظرعباس تقوی نے کہاکہ 16 فروری شہداء سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے جلسہ منعقد کیا جائے گا۔ جلسہ عام سےخصوصی خطاب سربراہ شیعہ علماءکونسل علامہ سید ساجد علی نقوی صاحب کریں گے۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ اس جلسہ عام میں صوبہ سندھ سے لاکھوں افراد شرکت کریں گے۔صوبائی صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کابینہ کے ہمراہ مزار حضرت لال شہباز قلندر علیہ الرحمہ پر حاضری بھی دی فاتحہ خوانی کی اورجلسہ گاہ گولڈن گیٹ کا دورہ کیاجبکہ ذمہ داران کو ہدایات دیں۔