دنیا

یورپی ممالک ریاض اجلاس کا بائیکاٹ کریں۔ میری ارینا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یورپی پارلیمان میں انسانی حقوق کمیشن کی سربراہ میری ارینا نے یورپی ملکوں کے سربراہوں سے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والے اجلاس میں شرکت نہ کریں۔

الجزیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ یورپی پارلیمان میں انسانی حقوق کمیشن کی سربراہ میری ارینا نے سعودی حکومت کے ذریعے ایمیزون کمپنی کے مالک جف بزوس کا موبائل فون ہیک کرلئے جانے کا انکشاف ہونے کے بعد یورپی یونین کے رکن ملکوں کے سربراہوں سے کہا ہے کہ وہ نومبر مہینے میں ریاض میں ہونے والے گروپ بیس کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے سے انکار کردیں۔

انہوں نے ایمیزون کمپنی کے مالک کے موبائل فون کو ہیک کرنے کے سعودی حکام کے اقدامات کو انتہائی تشویشناک بتایا ۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے ماہرین نے بدھ بائیس جنوری کو اعلان کیا کہ انہیں جو اطلاعات موصول ہوئی ہیں ان کے مطابق ایمیزون کمپنی کے مالک جف بزوس کا موبائل سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اکاؤنٹ سے ہیک کرلیا گیا تھا ۔

ایمیزون کمپنی کی سیکورٹی ٹیم نے اپنی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد اعلان کیا کہ سعودی حکام نے جف بزوس کے موبائل کا ڈیٹا چرالیا ہے اور ان کا موبائل ہیک کرلیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button