Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the health-check domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /var/www/vhosts/shianews.com.pk/final/wp-includes/functions.php on line 6121
اسرائیلی جارحیت، غزہ پر صیہونی جنگی طیاروں کی بمباری - شیعہ نیوز پاکستان
مشرق وسطی

اسرائیلی جارحیت، غزہ پر صیہونی جنگی طیاروں کی بمباری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسرائیل کے جنگی طیاروں نےغزہ کے بعض علاقوں پر ایک بار پھر بمباری کی ہے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیل کے جنگی طیاروں نے اتوار کی صبح غزہ کے جنوب میں واقع شہر خان یونس کے مغربی علاقے میں بعض مقامات پر بمباری کی ہے ۔ اسرائیل کے حملے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی تاحال کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔

یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاھو اپنے دورہ واشنگٹن کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مجوزہ سازشی منصوبے، سینچری ڈیل کے بارے میں گفتگو کرنے والے ہیں۔

صیہونی حکومت نے دسمبر دوہزار سترہ سے غزہ پٹی پر فضائی حملوں کا نیا سلسلہ شروع کردیا ہے۔غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں میں اب تک ہزاروں فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

غزہ پٹی ، دوہزار چھے سے صیہونی حکومت کے بری ، بحری اور فضائی محاصرے میں ہے جس کے باعث یہاں کے باشندوں کو بے پناہ مسائل کا سامنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button