دنیا

ٹرمپ مواخذہ: سینیٹ کے ارکان کا بولٹن کی گواہی لینے مطالبہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکہ میں ڈیموکرٹس نے اپنے اس مطالبے کو دہرایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کے مقدمے میں قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن کی گواہی لی جائے۔

ڈیموکریٹس کا یہ مطالبہ جان بولٹن کے اس دعوے کے بعد آیا ہے جو وہ اپنی آنے والی کتاب میں کرنے والے ہیں جس کے کچھ اقتباسات نیویارک ٹائمز میں شائع ہوئے ہیں۔

اس دعوے کے مطابق صدر ٹرمپ نے جان بولٹن کو بتایا تھا کہ وہ اس وقت تک یوکرین کی امداد روک دینا چاہتے تھے جب تک وہ ان کے حریف ڈیمو کریٹ رہنما جو بائڈن کے خلاف تحقیقات نہیں کرتے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین گیٹ اسکینڈل کے حوالے سے اپنے سابق مشیر جان بولٹن کے انکشافات کو سستی شہرت حاصل کرنے کا حربہ قرار دیا ہے۔

اپنے ٹوئٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے جان بولٹن سے ہرگز یہ بات نہیں کہی کہ یوکرین کی فوجی امداد آئندہ صدارتی انتخابات میں ان کے ممکنہ ڈیموکریٹ رقیب جو بائیڈن کے خلاف تحقیقات سے مشروط کردی جائے۔ ٹرمپ نے دعوی کیا کہ جان بولٹن اپنی زیرطبع کتاب بیچنے کے لیے اس طرح کی من گھڑت باتیں کررہے ہیں۔

کہا جارہا ہے کہ جان بولٹن نے اپنی زیر طبع کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے اگست دوہزار انیس میں ان سے درخواست کی تھی کہ یوکرین کو دی جانے والی تین سو اکیانوے ملین ڈالر کی فوجی امداد روک دی جائے جس کا مقصد جوبائیڈن کے خلاف تحقیقات کی غرض سے یوکرینی حکام پر دباؤ ڈالنا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ یوکرین گیٹ اسکینڈل کی وجہ سے صدر ٹرمپ کو ان دنوں مواخذے کا سامنا ہے اور سینیٹ کے ارکان جان بولٹن سے ایوان میں گواہی دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button