دنیا

ایران مخالف ٹرمپ کے اقدامات پر ننسی پلوسی کا اظہار تشویش

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نے ایران کے خلاف امریکی صدر کے اقدامات کے نتائج کی بابت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر ننسی پلوسی نے ایوان میں اجلاس کے دوران ایران کے خلاف صدر ٹرمپ کے اقدامات کے نتائج پر تشویش کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف صدر ٹرمپ کے مخاصمانہ اقدامات اور فیصلے کے بارے میں کانگریس کے ارکان میں فوری طور پر اور گہری تشویش پائی جا رہی ہے۔

ننسی پلوسی نے یہ بیان اس وقت دیا جب ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے بارے میں صدر ٹرمپ کے اختیارات کو کم کرنے کے لئے دو بلوں پر ووٹنگ ہونےوالی تھی۔

امریکی ایوان نمائندگان کے ارکان نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے تعلق سے صدر کے اختیارات کو کم کرنے کے لئے پیش کئے گئے دونوں بلوں کے حق میں ووٹ دیا ۔

پہلے مسودہ بل میں کہا گیا تھا کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے لئے ضروری بجٹ کی فراہمی کو روکا جائے ۔ اس بل کے حق میں دو سو اٹھاسی ووٹ پڑے جبکہ مخالفت میں ایک سو پچہتر ووٹ ڈالے گئے۔

دوسرا مسودہ بل دوہزار دو میں پاس کئے گئے اس بل کو منسوخ کرنے کے لئے پیش کیا گیا تھا جس کو ٹرمپ انتظامیہ کے بعض عہدیداروں نے جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرنے کے لئے جواز کے طور پر پیش کیا تھا۔

دوہزار دو کے بل کو منسوخ کرنے کے لئے پیش کئے گئے نئے بل کے حق میں دو سو چھتیس ارکان نے ووٹ ڈالے جبکہ مخالفت میں ایک سوچھیاسٹھ ووٹ پڑے اور یوں نیا بل ایوان نمائندگان میں پاس ہوگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button