مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

شام میں جنرل قاسم سلیمانی کے قریبی ساتھی اصغر پاشاپور شہید

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکہ کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے سردار محاذ استقامت جنرل قاسم سلیمانی کے ایک قریبی ساتھی شام کے حلب شہر میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں شہید ہوگئے۔

مدافع حرم اصغر پاشاپور دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں متعدد محاذوں پر جنرل قاسم سلیمانی کا ساتھ دے چکے تھے اور وہ ان افراد میں تھے جو ہمشیہ اپنے کمانڈر کی حفاظت کے لئے پریشان رہتے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جب یہ دونوں مجاہد ایک ساتھ محاذ جنگ پر ہوتے تھے تو پاشاپور اپنے کمانڈر کو محاذ پر زیادہ آگے بڑھنے سے روکتے تھے تاکہ انہیں کسی طرح کا کوئی نقصان نہ ہونے پائے۔

تاہم جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت سے ٹھیک ایک مہینے بعد 3 فروری کو پاشاپور شام کے حلب شہر کے جنوب میں دہشت گردوں کے ساتھ جنگ کرتے ہوئے درجہ شہادت پر فائز ہوئے۔

3 جنوری کو بغداد ائیرپورٹ کے نزدیک امریکہ نے ڈرون حملے میں بزدلانہ طریقے سے جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھی عراقی رضاکار فورس کے ڈپٹی کمانڈر جنرل ابو مہدی المہندس کو شہید کر دیا تھا۔

تہران کے مضافاتی علاقے شہر ری کے رہائشی پاشاپور جنرل قاسم سلیمانی کے ان ساتھیوں میں تھے جو 2011 میں بحران شام کے آغاز کے بعد دمشق کے مضافاتی علاقے سیدہ زینب میں حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے روضے کی حفاظت کرنے کے لئے شام گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button