مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

صدی کی ڈیل منصوبہ ٹرمپ کے مرنے سے پہلے ہی مرجائے گا۔ رہبر معظم

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہےکہ صدی کی ڈیل منصوبہ ٹرمپ کے مرنے سے پہلے ہی مرجائے گا۔

آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے بدھ کو مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد سے خطاب کے دوران اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ صدی کی ڈیل منصوبہ ٹرمپ کے مرنے سے پہلے ہی مرجائے گا فرمایا کہ اس منصوبے کا مقابلہ کرنے کا طریقہ فلسطینی قوم اور گروہوں کی استقامت اور دلیرانہ جہاد نیز فلسطینیوں کے لئے عالم اسلام کی حمایت ہے۔

آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ٹرمپ کے ذریعے شرمناک صدی کی ڈیل منصوبے کی رونمائی کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ امریکی حکام اسی میں خوش ہیں کہ اس منصوبے کو بڑا نام دے کر وہ فلسطینی قوم کے خلاف اسے کامیاب بنادیں گے جبکہ ان کا یہ اقدام احمقانہ اور خباثت آمیز ہے اور اس اقدام کے آغاز سے ہی امریکیوں کو اس کا نقصان بھگتنا پڑے گا ۔

رہبرانقلاب اسلامی نے صدی کی ڈیل منصوبے کو امریکیوں کا کھلا فریب قراردیا اور فرمایا کہ امریکیوں نے صیہونیوں کے ساتھ ایسی چیزوں پر سودا کیا ہے جن پر صیہونیوں کا کوئی حق ہی نہیں ہے۔

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ صدی کی ڈیل منصوبے کی رونمائی کے موقع پر کچھ غدار عرب رہنماؤں نے کہ جن کی خود اپنی قوموں کے درمیان کوئی آبرو اور حیثیت نہیں ہے جنھوں نے تالیاں بجائیں اور اس منصوبے کا خیرمقدم کیا اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے ۔

آپ نے فرمایا کہ فلسطین کو حاشیے پر ڈال دئے جانے پر مبنی سامراج کی پالیسیوں کے برخلاف ان کے اس اقدام سے مسئلہ فلسطین پہلے سے بھی زیادہ زندہ و پائندہ ہوگیا اور آج پوری دنیا میں فلسطین کی مظلومیت اور فلسطینیوں کا نام لیا جا رہا ہے ۔

آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ہتھیاروں اور پیسوں کے ذریعے صدی کی ڈیل کو نافذ کرنے کے لئے سامراجی طاقتوں کی کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ مجھے یقین ہے کہ فلسطین کے مسلح ادارے اور گروہ اٹھ کھڑے ہوں گے اور استقامت کا راستہ آگے بڑھائیں گے اور ایران کا اسلامی جمہوری نظام بھی فلسطینی گروہوں کی مدد کو اپنا فرض سمجھتا ہے اور یہ حمایت اسلامی جمہوری نظام اور ایرانی عوام کا مطالبہ بھی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button