مشرق وسطی

شامی فوج کا ترکی کو دہشت گردوں کی پشت پناہی پر سخت انتباہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شامی فوج کی مشترکہ کمانڈ نے اپنے ملک پر ترک فوج کےحملوں کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ہر قسم کی جارحیت کا جواب دینے کے لیے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

دمشق میں شامی فوج کی مشترکہ کمانڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی شامی سرزمین پر فوجی مداخلت کے ذریعے صوبہ ادلب اور حلب میں دہشت گردوں کے خاتمے میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے۔

شامی فوج کی مشترکہ کمانڈ کے بیان میں ان مقامات کی نشاندہی بھی کی گئی ہے جہاں ترک فوجی تعینات ہیں اور وہاں سے رہائشی علاقوں پر وسیع حملے کر رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک فوج کے یہ حملے شامی فوج کو صوبہ ادلب اور حلب کو دہشت گردوں سے پاک کرنے سے باز نہیں رکھ سکتے۔

قابل ذکر ہے کہ صوبہ ادلب اور حلب کے بعض علاقوں میں دہشت گردوں کے آخری ٹھکانے واقع ہیں اور شامی فوج نے حال ہی میں ان علاقوں کی جانب پیشقدمی کا آغاز کیا ہے۔

ترک فوج نے پچھلے چند روز کے دوران صوبہ ادلب اور حلب میں شام فوج کے ٹھکانوں اور بنیادی تنصیبات پر بمباری کی ہے جس کا مقصد دہشت گردوں کو حتمی شکست سے بچانا ہے۔

ترک فوج نے پچھلے تین سال کے دوران شام کے خلاف جارحیت کا بارہا ارتکاب کیا ہے اور شمالی شام کے بعض علاقوں پر قبضہ بھی کر رکھا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button