مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

آل سعود کا ایک اور کارنامہ، سرزمین وحی پر مرد و خواتین کے تاش کے مقابلے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ماڈرن ازم کے نام پر سرزمین مقدس حجاز میں اسلامی اقتدار کی پامالی کا سلسلہ جاری ہے،خواتین کے تاش کے مقابلے کرواکر آل سعود نے تمام اسلامی حدودوقیود کو پیروں تلے روندڈالا ہے۔

سرزمین مقدس میں پہلی بار خواتین نے غیر محرم مرد حضرات کے ساتھ تاش کھیل کر نہ صرف نئی تاریخ رقم کردی بلکہ حیران کن طور پر خواتین نے ابتدائی مراحل میں منجھے ہوئے مرد کھلاڑیوں کو شکست بھی دی۔

یہ پہلا موقع ہے کہ تاش کے پتوں کے کھیل کی ٹورنامنٹ میں خواتین کو بھی شامل ہونےکی اجازت دی گئی ہے، اس سے قبل اس ٹورنامنٹ میں صرف مرد حضرات ہی حصہ لینے کے اہل تھے۔
تاش کے پتوں کا کھیل سعودی عرب سمیت تمام خلیجی ممالک میں مقبول ہے اور خواتین گھروں میں بھی تاش کھیلتی دکھائی دیتی ہیں۔

زیادہ تر نوجوان خواتین اپنے والدین اور بھائیوں کے ساتھ بھی گھروں میں تاش کا کھیلتی رہی ہیں اور اسی وجہ سے سعودی عرب کے مرد حضرات کی طرح خواتین بھی اس کھیل کی ماہر بن چکی ہیں۔

گزشتہ ماہ سعودی عرب کی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے تصدیق کی تھی کہ اس بار تاش ٹورنامنٹ میں پہلی بار خواتین کو بھی کھیلنے کی اجازت دی جائے گی اور اب اس ٹورنامنٹ میں درجنوں خواتین کھلاڑیوں نے تاش کے پتوں کے اعلیٰ کھیل کا مظاہرہ کرکے مرد حضرات کو بھی حیران کردیا۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ہر سال ہونے والی تاش چیمپیئن شپ میں اس بار خواتین کی تقریبا 2 درجن ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور خواتین کی ٹیمیں مرد حضرات کی ٹیموں سے بھی مقابلہ کر رہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق خواتین کی متعدد ٹیموں نے ابتدائی مرحلے میں مرد حضرات کی ٹیموں کو شکست دے کر اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائے بھی کرلیا تاہم کئی خواتین کی ٹیمیں ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے میں جگہ نہ بنا سکیں

تاش ٹورنامنٹ کا آغاز فروری کے پہلے ہی ہفتے میں ہوگیا تھا اور یہ ٹورنامنٹ 22 فروری تک جاری رہے گی۔

اسی ٹورنامنٹ کے حوالے سے عرب نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ تاش ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 520 ٹیموں نے حصہ لیا ہے جب کہ ٹورنامنٹ میں 18 ہزار کے قریب کھلاڑی اپنا کھیل پیش کریں گے۔

تاش ٹورنامنٹ کی ہر ٹیم 2 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی اور پہلا مرحلہ جیتنے والی ٹیم اگلے مرحلے میں جائے گی۔

مجموعی طور پر ٹورنامنٹ میں تاش کے 8 ہزار سے زائد مختلف کھیل پیش کیے جائیں گے اور ان کھیلوں میں کامیاب ہونے والی محض 4 ٹیموں کو بڑے انعامات سے نوازا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کے آخری مقابلوں میں پہنچنے والی چار ٹیموں میں مجموعی طور پر 20 لاکھ ریال کے انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 10 لاکھ ریال جب کہ دوسری پوزیشن لینے والی کو 5 لاکھ، تیسرے پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 3 لاکھ اور چوتھی پوزیشن لینے والی ٹیم کو 2 لاکھ ریال کے انعامات دیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ سرزمین مقدس حجاز پر قابض آل سعود امریکی اور اسرائیلی خوشنودی کی خاطر اس مقدس سرزمین کے تقدس کو مسلسل پامال کرنے پر تلے ہوئے ہیں، کبھی عریاں مغربی فن کاروں کی رقص وسرورکی محافل کا انعقاد کیا جارہا ہے تو کبھی شراب خانوں اور نائٹ کلبز کھولنے کے احکامات جاری کیئے جارہے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button