عین الاسد حملہ، زخمی امریکی فوجیوں کی تعداد110 تک پہنچ گئی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکی فوج کا نیا جھوٹ سامنے آگیا،عراق میں امریکی فوجی اڈے عین الاسد پر ایرانی میزائل حملوں میں زخمی ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔
امریکی وزارت جنگ پینٹاگون نےاعلان کیا ہے کہ عراق میں امریکی فوجی اڈے عین الاسد پر ایران کے میزائل حملوں میں زخمی ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد بڑھ کر110 ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنٹاگون کے جاری کردہ تازہ بیان میں کہاگیا ہے کہ عین الاسد فوجیاڈے میں تعینات ایک اور فوجی میں ٹرامیٹک برین انجری کی علامات کاسامنے آگئی ہیں۔ پینٹاگون نے 10 فروری کو جاری کردہ بیان میں عین الاسد فوجی اڈے پر ایران کے حملے میں کےنتیجے میں ٹرامیٹک برین انجری کا شکار ہونے والے فوجیوں کی تعداد ایک سو نو بتائی تھی جو بڑھ کر ایک سو دس ہوگئی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت تمام امریکی عہدیداروں نے "عین الاسد” چھاونی پر ایران کے میزائل حملوں کے بعد دعوی کیا تھا کہ اس حملے میں کوئی بھی امریکی فوجی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ لیکن کچھ عرصہ گزرنے کے بعد امریکی وزارت جنگ پینٹاگون نے بتدریج اس بات کا اعتراف کرنا شروع کیا کہ اس کے کچھ فوجی ایران کے حملے میں زخمی ہوئے ہیں اور ان کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
اکثر تجزیاتی رپوٹوں کے مطابق "عین الاسد” چھاونی پر ایران کی انتقامی کارروائی میں متعدد امریکی فوجی ہلاک بھی ہوئے ہیں لیکن ٹرمپ انتظامیہ رائے عامہ کے مشتعل ہونےکے خوف سے اور اپنی ساکھ بچانے کے لیے اس کے اعتراف سے گریزاں ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ "عین الاسد” چھاونی پر کیے گئے میزائل حملے میں کم از کم 80دہشت گرد امریکی فوجی” ہلاک اور دوسو سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔