پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

لبیک یا حسین ؑ، زائرین کے خلاف میڈیا کا پروپیگنڈہ دم توڑ گيا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستانی میڈیا نے گذشتہ دو دنوں سے کورونا وائرس کو پاکستان سے زیارت کی غرض سے ایران آنے والے زائرین سے جوڑنے کی بہت زيادہ تلاش وکوشش کی اور اس سلسلے میں اسلام آباد اور کراچی میں دو زائرین میں کورونا وائرس کے موجود ہونے کی خبـر کو بڑے زور و شور کے ساتھ نشر کیا لیکن ڈاکٹروں نے دونوں زائرین کو کورونا وائرس سے کلیئر قراردیدیا ہے۔

پاکستان کے بعض ذرائع ابلاغ نےپاکستانی عوام میں یہ تاثر پیدا کرنے کی بھی کوشش کی کہ پاکستان میں کورونا وائرس ایران سے پہنچا ہے جبکہ زائرین سے قبل پاکستان میں سیکڑوں چینی باشندے موجود ہیں جن میں کئی چینی باشندے مشکوک حالت میں بھی پائے گئے ہیں ۔

پاکستانی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ گزشتہ روز سامنے آنے والے کورونا وائرس کے دونوں افراد میں کورونا وائرس کے شواہد نہیں ملے ہیں ڈاکٹر ظفر مرزا نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ متاثرہ مریضوں کے اہل خانہ اور دوستوں کے ٹیسٹ بھی منفی آئے ہیں۔

واضح رہے کہ بدھ کوپاکستانی ذرائع ابلاغ نے یہ غیر مصدقہ خبرپھیلائی تھی کہ کراچی اور اسلام آباد میں دو ایسے پاکستانی زائرین موجود ہیں جو ایران گئے تھے اور جن میں کورونا وائرس موجود ہے یہ زائرین تہران سے کراچی اور اسلام آباد پہنچے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کرکے ان کا مکمل معائنہ اور ٹیسٹ لیا گیا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور کراچی کے اسپتالوں میں موجود دونوں زائرین کو کورونا وائرس سے کلیئر قراردیا گیا ہے، اس طرح پاکستان کے بعض ذرائع ابلاغ کی ایران اور پاکستانی زائرین کے خلاف جاری پروپیگنڈہ دم توڑ گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button