پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاک ایران بارڈر پر تمام 252 زائرین صحت مند قرار، کوئٹہ روانہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاک ایران بارڈر پر تفتان کے مقام پر 252 زائرین کی اسکریننگ مکمل کر لی گئی ہے جس کے بعد انہیں کوئٹہ روانہ کر دیا گیا ہے۔

پاک ایران بارڈر پر تفتان کے مقام پر 252 زائرین کی اسکریننگ مکمل کر لی گئی ہے جس کے بعد انہیں کوئٹہ روانہ کر دیا گیا ہے۔ لیویز حکام کے مطابق محکمہ صحت نے تمام زائرین کو کلیئر قرار دے دیا ہے، تمام زائرین کو 15 دنوں سے پاکستان ہاؤس میں رکھا گیا تھا۔

ڈی ایچ او عبدالغنی کا کہنا ہے کہ گذشتہ رات نئے آنے والے زائرین کو پاکستان ہاؤس منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی 48 گھنٹے بعد اسکریننگ کی جائے گی۔

دوسری جانب کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ تفتان بارڈر پر پاکستان اور ایران میں تجارت ساتویں روز بھی بند ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button