پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایران سے واپس آنے والے زائرین میں کسی کو کورونا وائرس نہیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ترجمان حکومت سندھ و رہنما پیپلز پارٹی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اب تک سندھ سے 1419 افراد نے ایران کا سفر کیا، اس میں سے 952 افراد واپس آ چکے ہیں اور 650 افراد کا طبی معائنہ ہو چکا ہے، ان میں کرونا وائرس کی علامات نہیں پائی گئیں۔

سندھ اسمبلی کمیٹی روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت اور مشیر قانون و ماحولیات مرتضیٰ وہاں نے کہا کہ سندھ کے تمام اضلاع سے ایران جانے والوں کا ڈیٹا حاصل کر لیا گیا ہے اور حکومت ان افراد کو گھروں تک محدود رکھنے کی ہدایت کر چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک کراچی میں صرف ایک مریض میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، جو اب رو بہ صحت ہے اور اس مریض کے تمام اہل خانہ کا طبی معائنہ ہو چکا ہے اور الحمدللہ ان میں کسی بھی شخص میں کرونا وائرس کی کوئی علامات نہیں پائی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ حفظ ماتقدم کے طور پر سندھ میں تعلیمی اداروں کو چھٹی دی گئی ہے اور بروز پیر تمام تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button