شام میں ترکی کا دوسرا ڈرون طیارہ بھی سرنگوں
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)ادلب صوبے کے علاقے "خان السبل” Khan Assubulمیں ترکی کے ایک ہی دن میں دو ڈرون کو گرائے جانے کے بعد ادلب میں ترکی کے 6 ڈرون طیارے تباہ ہوئے ہیں۔
اس سے قبل شامی فوج اور دہشتگردوں کے مابین شدید جھڑپوں کے ساتھ ہی شام کی وزارت دفاع کے ایک ذریعہ نے کہاتھا کہ ادلب کو نو فلائی زون قرار دیا گیا ہے۔ اس اعلان کے بعد ادلب کی فضائی حدود میں ہر قسم کے طیارے، جنگی طیارے اور جاسوس طیاروں کی پرواز ممنوع ہے اور جوکوئی بھی اس کی خلاف ورزی کرے اسے دشمن کا طیارہ سمجھ کر سرنگوں کردیا جائے گا۔
شام گزشتہ 9 سال سے مغربی اور عرب ممالک کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف بر سر پیکارہے کہ جس کے دوران لاکھوں افراد جاں بحق اور ملک کے اندر اور باہرجلا وطن ہوئے ہیں۔
دوہزار گیارہ میں امریکہ، سعودی عرب اور ان کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشتگردوں نے حالات کا رخ صیہونی حکومت کے حق میں موڑنے کے لئے شام میں بحران پیدا کیا جس کے بعد شام کی حکومت نے ایران اور روس کی مدد سے ملک میں داعش کا خاتمہ کیا جبکہ دیگر تکفیری دہشتگردوں کی پسپائی اور شکست کا سلسلہ اس وقت جاری ہے۔