مشرق وسطی

ایٹمی توانائی کے غیر قانونی سوالات کا جواب نہیں دیا جائے گا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران کے جوہری ادارے کے ترجمان نے کہا ہے کہ جوہری توانائی کے عالمی ادارے کے غیر قانونی اور غیر منطقی سوالوں کا جواب نہ دینے کے لئے ایران کے پاس ٹھوس دلائل ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری ادارے کے ترجمان بہروز کمالوندی نے آئی اے ای اے کی حالیہ رپورٹ پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ جوہری توانائی کے عالمی ادارے کو اسرائیل کی جانب سے جاسوسی سے متعلق بے بنیاد دعووں کی بنا پر ایران سے سوالات پوچھنے کا حق حاصل نہیں ہے۔

بہروز کمالوندی کا کہنا تھا کہ آئی اے ای اے کی 16 رپورٹیں اس بات کا بین ثبوت ہیں کہ ایران نے جوہری معاہدے سے متعلق اپنے تمام وعدوں پرعمل کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران اورگروپ1+5 کے مابین جون 2015 میں ہونے والا جوہری معاہدہ ہی اس بات کی دلیل ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام پر امن مقاصد کے لئے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button