
مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں
فرانس نےبن سلمان کی درخواست کو مسترد کردیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فرانس نے پیرس کے مضافات میں ایک تاریخی کاخ کے دورے کے سلسلے میں سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔ کچھ سال قبل محمد بن سلمان نے اس کاخ کا 350 ملین ڈالر میں خریدا تھا۔ اطلاعات کے مطابق یہ کاخ پیرس کے مضافات میں واقع ہے اور کچھ سال قبل سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے اس کاخ کو 350 ملین ڈالر میں خریدا تھا۔ فرانسیسی ذرائع کے مطابق سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کا موجودہ صورتحال میں اس کاخ کا دورہ فرانس کے صدر کے خلاف عوامی احساسات کو مشتعل کرنے کا سبب بن سکتا ہے ، سعودی صحافی خاشقجی کے قتل اور سعودی انٹیلیجنس اداروں کی جانب سے سعودی صحافیوں کی جاسوسی پربھی فرانسیسی عوام سعودی عرب کے ولیعہد پر برہم ہیں۔