مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

شامی فوج کے خوف سے ترک سیاست دان آپس میں گتھم گتھا,ویڈیو

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) حکمراں جماعت جسٹس اینڈ ڈولپمنٹ پارٹی اور حزب اختلاف کے ارکان پارلیمنٹ کے درمیان ادلب میں جاری جنگ کے مسئلے پر زبردست بحث ہوئی جس کے بعد دونوں فریق نے ایک دوسرے پر الزامات عائد کئے اور مار پیٹ شروع کر دی۔

حزب اختلاف کے رہنما انجین اوزکوتش نے صدر رجب طیب اردوغان کی پالیسیوں پر شدید نکتہ چینی کی جس کے بعد ماحول گرم ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر رجب طیب اردوغان کی نظر میں ترک فوجیوں کی کوئی اہمیت اور احترام نہیں ہے، وہ ائیر کور کے بغیر کی فوجیوں کو جنگ کے لئے آگے بھیج رہے ہیں جس کی وجہ سے یہ فوجی ہلاک ہو رہے ہیں۔

خطاب کے ختم ہوتے ہیں حزب اختلاف کے رہنماؤں کو حکمراں جماعت کے ارکان نے گھیر لیا اور مارپیٹ شروع کر دی۔ اس مارپیٹ میں کچھ رکن پارلیمنٹ زمین پر گر گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button