مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

عراق میں الحشد الشعبی کے مراکز پر امریکی بمباری 10 شہید

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبرساں ادارہ) امریکی طیاروں کے حملہ کرنے کے بعد بھی ان علاقوں پر پرواز جاری ہے۔

عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی جارحیت میں 3 افراد شہید اور 7 زخمی ہوئے۔

رائٹرز نے امریکی حکام کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ امریکی حملہ بدھ کی رات امریکہ کے فوجی اڈے التاجی میں ہونے والے راکٹ حملے پر کیا گیا۔ التاجی حملے میں امریکہ اور برطانیہ کے 4 فوجی ہلاک اور 26 دیگر فوجی زخمی ہوئےتھے۔

واضح رہے کہ عراق کے القائم علاقہ میں دو ماہ قبل بھی امریکہ کے ہوائی حملوں کے نتیجے میں عراق کی رضاکار فورس کے 25 افراد شہید اور51 زخمی ہوئےتھے۔ الحشد الشعبی کے اہلکاروں کی شہادت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارتخانے پر حملہ کرکے امریکی پرچم کو نذر آتش کیا جبکہ امریکی سفارتخانہ سےمظاہرین پر آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی ۔

حشد الشعبی کے اہلکاروں کی شہادت کے بعد عراقی عوام میں امریکہ کی نسبت شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے دارالحکومت بغداد میں ہزاروں افراد نے امریکہ سے نفرت اور بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے عراق میں امریکی سفارتخانہ کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button