مشرق وسطی

امریکیوں کے برے دن آنے کو ہیں: عراقی جماعتیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی نے امریکا کے دہشت گردانہ حملوں کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے سبھی عراقی جماعتوں کے ہنگامی اجلاس کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے ملک سے امریکی دہشتگردوں کے فوری انخلا پر زور دیا ہے-

عراق کی مشترکہ آپریشنل کمان نے بھی امریکا کے اس دعوے کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے کہ اس نے الحشد الشعبی کے اڈوں پر حملہ کرنے سے پہلے عراقی حکام کو آگاہ کر دیا تھا- عراق کی مشترکہ آپریشنل کمان نے کہا کہ امریکا کا یہ حملہ عراقی فوج اور الحشد الشعبی کے خلاف کھلی جارحیت ہے –

مغربی ایشیا میں دہشت گرد امریکی فوج کی کمان سینٹکام کے کمانڈر کینٹ میکنزی نے دعوی کیا ہے کہ عراق میں انجام پانے والے امریکی حملوں سے قبل عراقی حکام سے صلاح و مشورہ کیا جاتا ہے –

عراقی پارلیمنٹ میں الفتح دھڑے نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حالیہ حملوں سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ امریکا کے سیاسی اور فوجی عہدیدار عراق میں جان بوجھ کر سویلین اہداف کو نشانہ بناتے ہیں کیونکہ اس طرح وہ ایسے عوام اور حکومت کو نابود کرنا چاہتے ہیں جنھوں نے ایک جمہوری حکومت تشکیل دی ہے –

عراق کی مجلس اعلائے اسلامی نے بھی عراقی فورسز کے اڈوں پر امریکا کے تازہ ترین حملوں کو بزدلانہ قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک کے اقتدار اعلی اور عراقی افواج کی حفاظت و سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے لازمی اقدامات انجام دے۔

عراقی استقامتی تحریک النجباء نے بھی حالیہ امریکی جارحیت پر اپنا سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق میں اب امریکیوں کے انتہائی سخت اور دشوار حالات پیدا ہوں گے – النجباء تحریک کے ترجمان نصرالشمری نے کہا کہ استقامتی محاذ نے غاصبوں کے مقابلے میں مکمل دفاعی توانائیاں حاصل کرلی ہیں۔ انہوں نے امریکی دہشتگردوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اب ان کے لئے انتہائی سخت اور دشوار ایام آنے والے ہیں –

النجبا کے ترجمان نے کہا کہ امریکا نے ایک بار پھر اپنی شیطنت اور گستاخی سے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ عراق اور اس کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کا کوئی احترام نہیں کرتا – انہوں نے کہا کہ امریکا کو جان لینا چاہئے کہ استقامی محاذ اس کو شکست دے کر رہے گا –

واضح رہے کہ دہشت گرد امریکی فوج نے جمعہ کو عراق کے چار صوبوں صلاح الدین، بابل، بصرہ اور کربلا میں عراقی فوج اور عوامی رضا کارفورس کے ٹھکانوں پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں متعدد عراقی شہری جاں بحق اور زخمی ہوگئے تھے جبکہ کربلا میں زیر تعمیر ہوائی اڈے کو بھی خاصا نقصان پہونچا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button