دنیا

امریکہ میں کورونا سے 217 افراد ہلاک 14 ہزار متاثر

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک 217 لوگوں کی موت ہوگئی ہے جبکہ دو امریکی ارکان پارلیمنٹ سمیت 14 ہزار 340 افراد کے اس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد امریکا کینیڈا سرحد غیرضروری سفر کے لیے بند کردی گئی۔

امریکی ارکان کانگریس مک ایڈمز اور ماریو ڈائز بالارٹ بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں جبکہ ایک درجن سے زائد ارکان کانگریس کو قرنطینہ میں جانا پڑگیا۔

دوسری جانب امریکی سینیٹ میں شہریوں کی معاشی مدد کے لیے 100 ارب ڈالرکا ہنگامی پیکیج منظور کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 194 ممالک میں سے 178 ممالک کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ دنیا میں 9 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور تقریباً 2 لاکھ 20 ہزارافراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button