اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاکستان ایران سے پابندیاں ختم کرانے میں اپنابھرپورکرداراداکررہاہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان ایران پرسے پابندیاں ختم کرانےکیلئےاپنا بھرپور کردار ادا کررہاہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیرصدارت ملتان میں کورونا وائرس اور انصاف امداد پیکج کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک اور ضلع کے تمام ممبران قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی نے شرکت کی۔ جبکہ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک بھی موجود تھے۔

وزیر خارجہ نے کہاکہ ایران پر پابندیاں ختم کرانے کیلئےپاکستان اپنا کردار ادا کر رہا ہے، پابندیوں کی وجہ سے ایران رقم ہونے کے باوجود وینٹی لیٹر نہیں خرید سکتا، وزیر خارجہ نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں سے بھی رابطے کئے جارہے ہیں۔

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بین الاقوامی اور قومی سطح پر کورونا وائرس کے ٹرینڈ کا بغور جائزہ لے رہی ہے، اس مقصد کے لیے خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے، کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے دو سب کمیٹیاں تشکیل دی ہیں، میری سربراہی میں قائم کمیٹی بین الاقوامی سطح پر رابطوں میں مصروف ہے، آئی ایم ایف، ورلڈ بنک اور ایشن بنک کے قرضے ری شیڈول کرانے کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ یہ رقم کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے بحران کی وجہ سے صحت کے شعبے پر خرچ کی جائے گی، حکومت پورپی یونین، جی 77 اور جی 20 ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطے میں ہے، انہوں نے بتایا کہ دوسری سب کمیٹی وفاقی وزیر اسد عمر کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے، یہ کمیٹی لاک ڈاون اور فوڈ سپلائی کا جائزہ لے رہی ہے، اگر مکمل لاک ڈاون کی طرف جانا پڑا تو اس کے لئے تیاری کی ضرورت ہوگی لیکن اس کا فیصلہ وائرس کا ٹرینڈ دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button