ریاستی دست شفقت میں پلنے والے مولوی عبدالعزیز کی جانب سےریاستی رٹ چیلنج
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ریاست کے لاڈلےداعشی سہولت کارمولوی عبد العزیز المعروف برقعہ والی سرکار کی جانب سے ریاستی رٹ چیلنج۔حکومتی پابندی کے باوجودلال مسجد میں نماز جمعہ کا انعقاد ۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وباء کے باعث نافذ لاک ڈاؤن کے سبب ملک بھر کی مساجد و مدارس میں نماز جمعہ کے اجتماعات کے انعقاد پر پابندی عائد ہے جبکہ خلاف ورزی کے مرتکب علماء، ٹرسٹیز اور نمازیوں کے خلاف مقدمات کے اندراج اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
دوسری جانب ریاست کے لاڈلے لال مسجد اسلام آباد پر قابض ملا عبد العزیز عرف برقعہ والی سرکار نے نا صرف نماز جمعہ کا انعقاد کیا بلکہ اعلان کیا کہ انکو ریاستی اداروں کی تائید حاصل ہے اور نمازیوں کو بار بار کہتے رہےکہ وہ خوفزدہ نہ ہوں بلکہ سماجی فاصلے کا خیال نہ رکھیں اور ایک دوسرے کےساتھ پاؤں سے پاؤں ملا کے جماعت قائم کریں ۔
واضح رہے کہ مولوی عبد العزیز عرف برقعہ والی سرکار کی جانب سے ریاستی احکامات کی دھجیاں اڑانے کی ویڈیو کسی اور نے نہیں بلکہ وہابیوں کے آقا و مولا سعودی عرب کے ٹی وی چینل العربیہ نے نشر کی ہے اور دنیا کو بتا دیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے بڑے مراکز موجود ہیں جہاں سماجی فاصلوں کا بالکل خیال نہیں رکھا جارہا۔