پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایل او سی پر بھارتی جارحیت، او آئی سی کی خاموشی تشویشناک ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ سید رضی جعفر نقوی کا کہنا ہے کہ اس وقت جب پوری دنیا ایک عالمی وباء کا شکار ہے پھر بھی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ اور گولہ باری مسلم امہ کے لئے باعث تشویش ہے، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ دشمن ہر حال میں مسلمانوں کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔

علامہ رضی جعفرنقوی نے کہاکہ مودی گندی ذہنیت کا آدمی ہے، اس نے اپنے آمرانہ و انسانیت دشمن اقدام سے نہ صرف کشمیر بلکہ پورے ہندوستان میں آگ لگا دی ہے، کوئی بھی مذہب اس طرح کی ناانصافی اور ظلم کی ہرگز اجازت نہیں دیتا، اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھارت کے اس وحشیانہ اقدام کا نوٹس لیں اور غیر انسانی اقدامات کو رکوانے میں کردار ادا کریں، بھارتی مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف ملت اسلامیہ کی بےحسی قابل مذمت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ اپنی ذمہ داری سے غافل ہوچکی ہے، دہلی میں مسلمان آبادیوں کو آر ایس ایس کے غنڈوں اور جانبدارانہ پولیس کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، امام مسجد کی آنکھیں نکالی گئیں، ان پر تیزاب پھینکا گیا، ان ظالمانہ اقدامات پر مسلم ممالک کی خاموشی اور بےحسی ظلم میں شریک ہونے کے مترادف ہے، مسلمان ممالک کی تنظیم او آئی سی مردہ گھوڑا بن چکی ہے، اس سے مسلمانوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوا، اسے ختم کرکے متحرک ممالک پر مشتمل مسلمانوں کی نمائندگی کا نیا پلیٹ فارم تشکیل دیا جائے، جسے واقعی مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی تکلیف ہو اور وہ دنیا بھر میں ان کا مقدمہ لڑنے کے لئے تیار ہو، او آئی سی سے مسلمانوں کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا بلکہ اس کے بعض اقدامات سے اسلام دشمن ممالک اسرائیل اور بھارت کو فائدہ ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button