جے یو آئی(ف) اور تبلیغی جماعت کے مولانا شاہ عبدالعزیز کوروناوائرس سے جاں بحق
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے اہم رہنما مولانا شاہ عبدالعزیز کورونا وائرس میں مبتلا ہوکر جان کی بازی ہار گئے، شاہ عبد العزیز جےیوآئی ضلع مانسہرہ کے نائب امیر اور مولانا فضل الرحمٰن کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں دیوبند مکتب فکر کی سب سے بڑی جماعت جمعیت علمائے اسلام (ف) ضلع مانسہرہ کے نائب امیر مولانا شاہ عبدالعزیز کورونا وائرس میں مبتلا ہوکر انتقال کرگئے۔
مولانا شاہ عبدالعزیز کو چند روز قبل کوروناوائرس میں مبتلا ہونے پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تھاجہاں وہ جانبرنا ہوسکے اور خالق حقیقی سےجا ملے ۔انہیں مانسہرہ کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے سبب اب تک ہلاکتوں کی سب سے تعداد دیوبندی تبلیغی جماعت سے تعلق رکھتی ہے ، چند روز قبل جب حکومتی شخصیات اور ذرائع ابلاغ نے کوروناکے پھیلاؤکا سبب تبلیغی جماعت کو قرار دیا تھا تو مولانا فضل الرحمٰن نے فرقہ وارانہ تعصب کا مظاہرہ کرتے ہوئے زائرین اور شیعہ حکومتی وزراء کے خلاف نامناسب بیانات دیئےتھے ۔