مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

حزب اللہ کمانڈر عماد الکریمی پر اسرائیلی ڈرون حملہ، کمانڈر محفوظ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) صیہونی حکومت نے شام کی سرحد کے قریب حزب اللہ کے کمانڈر کی گاڑی پر حملہ کیا۔

شام کی خبر رساں ایجنسی سانا نے آج شامی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے ڈرون طیارے نے لبنان اور شام کی سرحد کے قریب واقع علاقے جدیدۃ یابوس میں حزب اللہ کے کمانڈر عماد الکریمی کی گاڑی پر حملہ کیا۔

اس رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت حزب اللہ کے کمانڈر کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا چاہتی تھی جس میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

مقامی میڈیا نے خبر دی ہے کہ شام کی لبنانی سرحد کے قریب واقع شہر جدیدۃ یابوس میں ایک گاڑی پر اسرائیل نے اپنے ڈرون طیارے سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شامی سرحدی شہر جدیدۃ یابوس کے علاقے الحیدری میں ایک دکان کے سامنے کھڑی گاڑی پر نامعلوم سمت سے 2 میزائل آن گرے جن سے ہونے والے دھماکے کے باعث گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ حملہ اسرائیلی ڈرون طیارے سے کیا گیا ہے تاہم گاڑی میں کوئی شخص سوار نہیں تھا۔

مقامی میڈیا کی اطلاع کے بعد بین الاقوامی خبررساں ایجنسی رائٹرز نے بھی خبر دی ہے کہ اسرائیلی حملے میں نشانہ بننے والی گاڑی لبنانی مزاحمتی فورس حزب اللہ سے متعلق تھی تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button