دنیا

ٹرمپ نے امریکہ کو کورونا کے خطرے سے دوچار کیا ہے۔ جو بائیڈن

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکہ میں کورونا کے بحران سے نمٹنے میں ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کی نا اہلی پر شدید تنقیدوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس درمیان صدارتی انتخابات کے امیدوار جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے امریکہ کو کورونا کے خطرے سے دوچار کیا ہے۔

امریکہ میں صدارتی انتخابات کے امیداوار جو بائیڈن نے بھی کورونا سے نمٹنے میں ٹرمپ اور ان کی حکومت کی نا اہلی پر شدید تنقید کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ میں موجودہ صورتحال اور ملک کو خطرے سے دوچار کرنے کے ذمہ دار ٹرمپ ہیں۔جو بائیڈن نے کورونا کا مقابلہ کرنے کے لئے ٹرمپ انتظامیہ کے اقدامات کو ناکافی قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے ماہرین صحت اور انٹیلیجنس ایجنسیوں کے انتباہات کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔

آئندہ صدارتی انتخابات کے حریف نے کہا کہ اس وقت بھی ٹرمپ انتظامیہ کورونا وائرس کی روک تھام کرنے والے اقدامات میں خاصی کمی برت رہی ہے۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید ہزاروں افراد کورونا میں مبتلا ہوئے جس کے بعد کووڈ نائینٹین کے متاثرین کی مجموعی تعداد سات لاکھ دس ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ متاثرین میں سے اب تک سینتیس ہزار ایک سو پچھتر افراد اپنی جان بھی گنوا چکے ہیں جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد ترسٹھ ہزار پانچ سو دس بتائی گئی ہے۔

اس وقت امریکہ کورونا متاثرین اور مرنے والوں کی تعداد کے لحاظ سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے اور وہاں روز بروز حالات بگڑتے جا رہے ہیں۔ کورونا کی وسیع پیمانے پرتباہی کو دیکھتے ہوئے امریکہ کی سبھی پچاس ریاستوں میں، ہنگامی صورتحال سے ایک قدم اور آگے بڑھتے ہوئے انتہائی المناک صورتحال کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button