
تبلیغی جماعت کا رکن کورونا وائرس لے کر چترال پہنچ گیا
تبلیغی جماعت کا کارکن شہاب الدین کورونا وائرس لے کر چترال پہنچ گیا۔
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) تبلیغی جماعت کا کارکن شہاب الدین کورونا وائرس لے کر چترال پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق چترال میں کرونا وائریس کا پہلا کیس سامنے آگیا۔ ضلعی انتظامیہ نے بھی تصدیق کر دی۔ پبلک ہیلتھ کوآرڈینٹر ڈاکٹر نثار احمد اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شمیم احمد خان کے مطابق چترال ٹاؤن میں چیو ڈوک کے علاقے میں شہاب الدین نامی شحص چند دن پہلے تبلیغ سے واپس آیا تھا، وہ سیدھا گھر پہنچ گیا تھا، مگر بعد میں انتظامیہ نے اسے قرنطینہ مرکز میں منتقل کیا۔ طبیعت خراب ہونے پر اسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال پہنچایا گیا، جہاں اس کا سیمپل ٹیسٹ کیلئے بھیجا گیا، اس کا ٹیسٹ پازیٹیو یعنی مثبت آیا ہے۔
ڈاکٹر شمیم اور ڈاکٹر نثار احمد کے مطابق مریض کی حالت زیادہ تشویش ناک نہیں ہے اور اس کا کل دوبارہ ٹیسٹ کرایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق شہاب الدین کی عمر 48 سال بتائی جاتی ہے اور وہ پٹھان قبیلے سے تعلق رکھتا ہے، جو چیو ڈوک میں رہائش پذیر ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے اس کا ٹیسٹ پازیٹیو آنے کے بعد اس کے پورے گھر کو قرنطینہ قرار دیکر ان کو آئیسولیشن میں ڈال دیا ہے۔