اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

3فٹ کے فاصلے سے نماز اور مجالس منعقد کی جائیں، دفتر علامہ ساجد نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ شیعہ علماءکونسل پاکستان علامہ سید ساجدعلی نقوی کے دفتر سے جاری اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ تین فٹ کے فاصلے سے نماز پنجگانہ و جمعہ، اور مجالس و جلوس منعقد کریں البتہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی جانب سے19اپریل2020ء کا جاری کردہ مکتوب درست تھا لیکن یہ حقیقت سامنے آئی کہ

’’ماہرین طب بشمول عالمی ادارہ صحت کی طرف سے طے ہوچکاہے اور ہر سطح پر تسلیم کیا جاچکاہے کہ کورونا وائرس سے بچنے کیلئے سماجی فاصلہ3 فٹ ضروری ہے۔‘‘
بنابریں
مساجد و امام بارگاہیں کھلی رہیں گی۔3 فٹ کے فاصلے اور دیگر ضروری احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے نماز پنجگانہ، نماز جمعہ ، مجالس و جلوس اور دیگر عبادات منعقد کی جاسکتی ہیں ۔ البتہ اس شرط کے ساتھ کہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے اور کوئی اجتماعی عمل کورونا وائرس پھیلنے کا سبب نہ بنے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button