اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مسلمان جنت البقیع کی تعمیر نو کے لئے ایک بین الاقوامی تحریک کی داغ بیل ڈالیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ سید رضی جعفر نقوی کا کہنا ہے کہ جنت البقیع میں اہل بیت، امہات المومنین اور اصحاب رسول کے مزارات مقدس منہدم و مسمار ہوئے، مزارات اور قبور مقدس کا احترام تمام مکتب کے درمیان یکساں ہے، کسی بھی غیرت مند مسلمان کا نفس ان مقامات مقدسہ کی توہین برداشت نہیں کرسکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علامہ حسین مسعودی، علامہ باقر حسین زیدی، علامہ فرقان حیدر عابدی، شبر رضا سمیت دیگر رہنما بھی پریس کانفرنس میں شریک تھے۔

علامہ رضی جعفر نقوی نے کہا کہ تمام عالم اسلام خصوصا شیعہ و سنی مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء، دانشور، اہل ممبر اور اہل قلم حضرات کی ذمہ داری ہے کہ جنت البقیع میں مسمار اور منہدم شدہ قبور مقدس کی تعمیر نو کے لئے ایک بین الاقوامی تحریک کی داغ بیل ڈالیں تاکہ یہ روحانی و معنوی سرمایہ اور آثار قدیمہ سے تعلق رکھنے والے اس عظیم نوعیت کے قبرستان کی حفاظت کی جائے جس کی فضیلت میں حدیث و روایات موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ سعودی حکمرانوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ فوری طور پر مزارات اہل بیت اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعمیرات کرکے امت کے مطالبے کو پورا کرے، اہل بیت اطہار اور اولیاء کرام کے مزارات تبلیغ دین اسلام اور ہدایت بشریت کا مرکز ہیں، ان ہدایات کے مراکز کو دوبارہ آباد کرنا امت مسلمہ کا دیرینہ مطالبہ ہے، انشاءاللہ عنقریب دنیا جنت البقیع کی روشنیوں کو دوبارہ آباد ہوتا ہوا دیکھے گی، جنت البقیع عالم اسلام کا مشترکہ سرمایہ ہے، ہم حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ جنت البقیع کی تعمیر کے لئے اپنا اہم کردار ادا کریں، اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے 8 شوال بروز اتوار بعد نماز مغربین تمام مساجد میں یوم انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے مجالس کا انعقاد کیا جائے اور یہ مجالس آئن لائن نشر بھی کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button