مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

غاصب اسرائیل نےخطیب مسجد اقصیٰ پر پابندی عائد کردی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کی جانب سے ہیئت اسلامی فلسطین کے سربراہ اور مسجد اقصی کے خطیب شیخ عکرمہ صبری پر 4 ماہ کے لئے مسجد اقصیٰ اور اس کے احاطے میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

فلسطینی خبررساں ایجنسی صفا کے مطابق غاصب صیہونی پولیس اور اسرائیلی انٹیلیجنس اداروں کے متعدد اہلکاروں نے شہر مقبوضہ قدس کے الصوانہ نامی علاقے میں واقع ان کے گھر کے اندر گھس کر انہیں کتبی حکم نامہ پڑھ کر سنایا۔

غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے شیخ عکرمہ صبری کے خلاف جاری ہونے والے فیصلے میں انہیں مسجد اقصی کی حمایت پر مبنی اپنے موقف کی بناء پر لوگوں کو مشتعل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

خطیب مسجد الاقصی نے اسرائیل کی جانب سے اپنی جلاوطنی کے خلاف خبرنگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے مسجد الاقصی کے بھرپور دفاع پر زور دیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ جمعے غاصب صیہونی پولیس نے ان کے گھر میں زبردستی گھس کر انہیں گرفتار کر لیا تھا جس کے بعد انہیں ایک ہفتے کے لئے جلاوطن کر دیا گیا تھا جبکہ چند روز بعد بدھ کے دن دوبارہ ان کے گھر پر حملہ کیا گیا لیکن اہل علاقہ نے صیہونی پولیس کو شیخ عکرمہ صبری کے گھر میں داخل نہیں ہونے دیا جس پر ہونے والے جھگڑے میں متعدد فلسطینی شہری زخمی ہو گئے تھے جبکہ کئی ایک کو صیہونی پولیس کی جانب سے گرفتار بھی کر لیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button