پاکستانی شیعہ خبریں

مجلس وحدت مسلمین کی انتخابی مہم کا با قائدہ آغاز 24مارچ سے ہو جائے گا ، ناصر عبا س شیرازی

nasir abbas sherazi1مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا سندھ کی تاریخ میں شیعان حیدر کرار کا عظیم الشان تاریخی سیاسی جلسہ 24 مارچ کو حیدر آباد بائی پاس پر ہو گا، اسی سیاسی اجتماع میں مجلس وحدت مسلمین کا سیاسی منشور پیش کریں گے، اندرون سندھ سمیت کراچی سے مجلس وحدت کے کارکنان ہزاروں کے تعداد میں پہنچنا شروع ہو گئے، سندھ کی تاریخ میں پہلی بار شیعہ سیاسی پارٹی کا یہ اجتماع منعقد ہو رہا ہے۔شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے اس تاریخی اجتماع کے مقاصد کے حوالے ورکنگ کمیٹی کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہر محاذ پر قربانی دی ہے، پاراچنار میں ہمیں چار سال کے لیے محصور کیا گیا، کوئٹہ میں سینکڑوں جوانون کی لاشیں اٹھائیں، گلگت بلتستان روڈ پر بسوں سے اتار کر شناخت کر کر کے مارا گیا، مستونگ میں زندہ جلا دیا گیا لیکن ان سب قربانیوں کے باوجود شہدا کی لاشیں اٹھا کر اپنے اپنے علاقوں اور گھروں پر قومی پرچم بلند بھی کیا اور نعرہ لگایا کہ پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج سے پہلے تمام سیاسی جماعتوں نے شیعہ قوم کو فٹبال سمجھا ہوا تھا ایک پارٹی ٹھوکر مارتی تو دوسرے کے ہاں چلی جاتی اور جب دوسرا ٹھوکر مارتا تو آگے لیکن اب معاملہ ایسا نہیں آج پورے پاکستان کی تمام جماعتیں آپ کے قائدین سے ملنے کا انتظار کر رہی ہیں کیونکہ اب انہیں اندازہ ہو رہا ہے کہ اب یہ ملت لاوارث نہیں اب اس ملت کی باگ ڈور ایک سسٹم میں آ گئی ہے۔ سید ناصر شیرازی نے کہا شیعہ دشمن قوتیں اس ملت کو مایوس کرنا چاہتی ہیں لیکن ہمارے شہدا نے نہ خود زندہ ہونے کا ثبوت دیا بلکہ پوری قوم کو بیدار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ہے کہ پارلیمنٹ کو تکفیریوں سے پاک کیا جائے، تاکہ کسی کو پارلیمنٹ یرغمال بنانے کا موقع ہی نہ ملے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جسے ووٹ دیں گے چاہے وہ شیعہ ہو گا یا معتدل اہلسنت اسے ہمارے حقوق کی جنگ ہمار ے ساتھ کھڑے ہو کر لڑنا ہو گی۔ کسی کی بھی غیر مشروط حمایت نہیں کریں گے، ہم معتدل اہلسنت کا ساتھ دیں گے اور انکی مکمل پشتی بانی کریں گے، ہم پاکستان میں ایسا الائنس بنائیں گے جس سے پاکستان میں دہشت گرد اور ان کو سپورٹ کرنے والوں کے لیے گھیرا تنگ ہو جائے گا اور ہمارا الائنس ہی دشمنوں کو غیر مستحکم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم جنرل الیکشن کے بعد بلدیاتی اور آئندہ الیکشن میں بھرپور کردار اد اکریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہر ضلع کے امیدواران کا انتخاب مقامی سطح پر بنائی جانیوالی پولیٹیکل کونسل کرے گی وہ جو نام مرکز کو بھیجے گی مرکز اس کو سپورٹ کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button