مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

امریکہ جلد ہی ایرانی عوام کے سامنے گھٹنے ٹیک دے گا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے ٹوئٹر میں اپنے ذاتی اکاونٹ میں امریکی محکمہ خارجہ کے نمائندے برائے ایرانی اموربرایان ہوک کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ایسی حکومت جس کی پالیسی اپنےعوام یا پھر پوری دنیا کے عوام کی گردن پر دباؤ ڈالنے پرمبنی ہو اس کو اقتصادی دہشت گردی اورعام لوگوں پر دباؤ ڈالنے کی پالیسی سے خوشی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے دیکھ لیا کہ ایرانی قوم کی گردن نہیں بلکہ آپ کا اپنا گھٹنہ ٹوٹ گیا ہے اورجلد ہی امریکی حکام ایرانی قوم کے سامنے گھٹنے ٹیک دیں گے۔

واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کے نمائندے برائے ایرانی امور برایان ہوک نے جمعرات کو العربیہ کو انٹرویو دیتے ہوئے ایران کے خلاف عائد پابندیوں کے نتائج پرخوشی کا اظہارکیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button