سعودی جارحیت میں اب تک ساڑھے چھے ہزار یمنی بچے شہید و زخمی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) انسانی حقوق کی تنظیم عین الانسانیه نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ 26 مارچ 2015 کو سعودی اتحاد نے یمن پر جارحیت شروع کی اور اس وقت سے لے کر اب تک یمن میں 16 ہزار 672 افراد شہید ہوئے کہ جن میں 3 ہزار 742 بچے اور 2 ہزار 364 خواتین شامل ہیں۔
انسانی حقوق کی تنظیم عین الانسانیه کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کی جارحیت میں 26 ہزار 79 افراد زخمی بھی ہوئے کہ جن میں 3 ہزار 992 بچے اور 2 ہزار 742 خواتین شامل ہیں۔
اقوام متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین نے گزشتہ روز اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ جنوری 2020 سے اب تک 94 ہزار سے زائد افراد یمن کے مختلف علاقوں میں اپنے گھر بار ترک کرنے پر مجبور ہوئے۔
سعودی عرب نے امریکہ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ملکوں کی حمایت سے مارچ 2015 میں یمن پر فوجی جارحیت کی اور یمن کا زمینی، بحری اور فضائی محاصرہ کر رکھا ہے۔