علامہ طالب جوہری ملک و ملت کا سرمایہ تھےعلامہ سید ساجد نقوی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)اسربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نےعلامہ طالب جوہری کے انتقال پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم ملک و ملت کا سرمایہ تھے ان کی دینی ، علمی اور ملی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔ایسے بلند پایہ خطیب اور مفکر کاخلاءبمشکل ہی پُر ہوگا۔علامہ ساجد علی نقوی نے عالم ، مفکر ،بلند پایہ خطیب و ادبی شخصیت علامہ طالب جوہری کے سانحہ ارتحال پر گہرے دکھ ، افسوس اور رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علامہ محمدمصطفی جوہر مرحوم جیسی بلند پایا علمی شخصیت کے چشم و چراغ ،ملک و ملت کی سرمایہ شخصیت اور تمام مکاتب فکر و مسالک کے مابین احترام کی نگاہ سے دیکھے جانے والے علامہ طالب جوہری اپنے خطابات میں ہمیشہ اتحاد و امت کو ملحوظ خاطر رکھتے تھے اور ان کی دعوت و تبلیغ کے اسلوب کی بدولت تمام مکاتب فکر کی کثیرتعداد ان کی قرآنی تشریحات، خطابا ت اور علمی نکات سے مستفید ہوتی تھی ۔
آخر میں انہوں نے مرحوم کے خانوادے اورتمام سوگواران سے دلی تعزیت و تسلیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان سوگوار لمحات میں ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیںانہوںنے مرحوم کی کی بلندی درجات اور پسماندگان کے صبر و جمیل کی بھی دعا کی ۔