مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

بغداد میں امریکی اتحاد کے فوجی اڈے پر کاتیوشا میزائل حملہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)عراق کے دارالحکومت بغداد ائیر پورٹ کے قریب امریکی اتحاد کے فوجی اڈے پر نامعلوم افراد نے ایک میزائل حملہ کیا ہے۔

عراق کے خبری ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ کاتیوشا میزائل بغداد ائیر پورٹ کے اس حصے میں داغا گیا جہاں نام نہاد داعش کا مقابلہ کرنے کے امریکی اتحاد کے فوجی رہتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عراقی فوج کے میڈیا وار سیل کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کاتیوشا میزائل داغا گیا تاہم اس حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ میزائل دارالحکومت کے مغربی علاقے ابو غریب کے شمالی قصبے الدھنہ سے داغا گیا۔

عراق میں قائم فوجی اڈوں پر راکٹوں اور میزائلوں سے حملے معمول کی بات ہے۔ گذشتہ ہفتے عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی نے کئی ماہ سے امریکہ اور عراق کےفوجی اڈوں پرہونے والے راکٹ اور میزائل حملوں کے واقعات کی تحقیقات کے لیے ایک انویسٹی گیشن سیل قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔عراق کے دارالحکومت بغداد میں قائم التاجی فوجی اڈے پر متعدد بار راکٹوں اور میزائلوں سے حملے کیے گئے ہیں۔ گرین زون میں واقع اس فوجی اڈے پر امریکہ اور دوسرے ملکوں کے فوجی بھی تعینات ہیں۔

گزشتہ ہفتوں کے دوران بغداد میں امریکی سفارتخانے اور اسی طرح التاجی اور البلد میں امریکی اتحاد کے فوجی اڈوں پر کئی راکٹ داغے گئے۔

عراقی عوام اور عراق کی سیاسی اور مذہبی جماعتیں، عراق سے فوری طور پر امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کا انخلا چاہتے ہیں اور عراقی پارلیمنٹ نے بھی عراق سے فوری طور پر امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کے انخلا سے متعلق قرار داد بھی متفقہ طور پر منظور کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button