اہم پاکستانی خبریںپاکستانی شیعہ خبریں

شاعر ظفر عباس ظفر شہداء کے مدفن وادئ حسین کیخلاف نجس کیمپین میں ملو ث

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادارہ) ملت تشیع پاکستان کے شہداء کی جائے مدفن وادی حسین کیخلاف پروپگینڈا کرنے والے بے نقاب ہوگئے۔

تفصیلات کیمطابق پاکستان سے راہِ فرار اختیار کرکے کینیڈا کی شہریت حاصل کرنے کی خاطر ملکہ کینیڈا کی شان میں ترانہ گانے والے میراثی ظفر عباس ملت تشیع کے شہداء کے جائے مدفن کیخلاف ہرزہ سرائی میں مصروف عمل ہیں۔

شیعہ نیوز پاکستان کے نمائندے کیمطابق وادی حسین قبرستان کے منتظمین کی جانب سے پالیسی کے تحت علامہ طالب جوہری کی قبر پر مقبرہ بنانےکی اجازت نہ دیئے جانے کے بعد قبرستان اور اس کی انتظامیہ کیخلاف ایک منظم کیمپین شروع کردی گئی ہے۔

نمائندہ شیعہ نیوز کیمطابق اس کیمپین کو کینیڈا فرار ہونے والے نام نہاد شاعر ظفر عباس ظفر چلا رہے ہیں جبکہ اس منظم کیمپین کے پیچھے ایس ایم نقی اور ریاض جوہری کے ملوث ہونے کے اشارے ملے ہیں۔
کینیڈا سے چلنے والے ویب ٹی وی پر ایک انٹرویو میں وادی حسین کے منتظم اعلی عالم شاہ جی نے بتایا کے علامہ طالب جوہری کے انتقال سے ایک ہفتہ قبل ایس ایم نقی اور علامہ طالب جوہری کے فرزند ریاض جوہری انکے پاس تشریف لے کر گئے۔

عالم شاہ جی نے مزید کہا کہ انہوں نے علامہ طالب جوہری کے مرتبے کو دیکھتے ہوئے علامہ کیلئے علم مولا عباس کے نیچے قبر تیار کروائی۔ ان کے مطابق ریاض جوہری اور ایس ایم نقی نے ان سے ڈیمانڈ کیا کے ہمیں قبر کے اطراف میں چھ چھ فٹ کی جگہ درکار ہے تاکہ ہم اس پر مقبرہ تعمیر کرسکیں

انہوں نے مزید کہا کہ وادی حسین کی پالیسی کے تحت ہم نے ایسا کرنے سے انکار کردیا کیونکہ ہم نے وادی حسین میں وی آئی پی کلچر کو فروغ نہیں دینا یہاں سب برابر ہیں۔

عالم شاہ جی کے اس بیان کے بعد سے ہی کراچی اور پاکستان کے شیعہ حلقوں میں اس پر بازگشت جاری تھی کہ ایس ایم نقی کے حکم پر کینیڈا فرار ہونے والے شاعر ظفر عباس ظفر نے وادئ حسین کیخلاف کیمپین شروع کردی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button