
مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں
بن سلمان کی مدینہ کی حرمت پامال کرنے کی مذموم کوشش
شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ ) سعودی عرب کے امریکہ اور اسرائیل نواز ولیعہد محمد بن سلمان نے مدینہ منورہ کی حرمت اور تقدس پامال کرنے کے لئے مدینہ میں فیشن میگزین کی اشاعت کا اجازت نامہ جاری کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے حکام نے امریکی فیشن میگزین ” وگ ” کو مدینہ منورہ کے ایک علاقہ سے عورتوں کے فیشن کی تصویریں بنانے کی اجازت دیدی ہے ۔
امریکی فیشن میگزین نے اس سلسلے میں مدینہ منورہ کے علاقہ العلا میں کچھ عورتوں کی غیر اخلاقی اور فحش تصویریں شائع بھی کی ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی میگزین وگ میں شائع شدہ تصویریں مدینہ منورہ کی عظمت، حرمت اور تقدس کے بالکل منافی اور خلاف ہیں۔ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ملکر اسلامی ثقافت کو تباہ اور برباد کرنے کی تلاش و کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔