دنیا

چین نے امریکی سینیٹر سمیت متعدد عہدیداروں کو بلیک لسٹ کر دیا

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ )چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان جاؤ لی جیان نے پیر کے روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بیجنگ نے چند امریکی عہدیداروں کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔

چینی ترجمان کے بقول یہ اقدام سین کیانگ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بہانے ایک چینی کمپنی اور بعض چینی عہدیداروں کے خلاف امریکی پابندیوں کے جواب میں عمل میں لایا گیا ہے۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پابندیوں کی مزید تفصیلات بیان نہیں کیں تاہم کہا کہ پابندیوں کا اطلاق ری پبلکن امریکی سینیٹر مارکو روبیو پر بھی ہوگا جنہیں چین کے خلاف امریکی پابندیوں کا اصل محرک سمجھا جاتا ہے۔
حکومت چین نے گزشتہ ہفتے خبردار کیا تھا کہ وہ چینی حکام کے خلاف امریکی پابندیوں پر خاموش نہیں بیٹھے گی اور جوابی پابندیوں کا اعلان کرے گی۔
ہانگ کانگ، تائیوان اور سین کیانگ میں امریکی مداخلت اور چین پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر مبنی اسکے الزامات، ایسے معاملات ہیں جو بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کا سبب بنے ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button