آغا جواد اور نصیری ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، سبطین سبزواری
شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ )شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ ملت تشیع پاکستان کیخلاف ہونیوالی ہر سازش کا مقابلہ کریں گے اور ہر حملے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ اپنے ویڈیو پیغام میں علامہ سبطین سبزواری کا کہنا ہے کہ مرجعیت کیخلاف ہونیوالی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، مدارس کو تنقید کا نشانہ بنانے والے اور علماء کی توہین کرنیوالے پہلے اپنا تعارف تو کروائیں کہ انہوں نے یہ عقائد اور نظریات کہاں سے لئے ہیں۔ انہوں نے تحریک ولایت کے رہنما ابوذر بخاری کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ابوذر بخاری بتائے کہ وہ کس کے نظریات کا پرچار کر رہا ہے۔ چہرے پر داڑھی نہیں اور خود کو وہ شیعہ اثناء عشری کہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بارہ آئمہ ہیں، ابوذر بخاری بتائے کس امام نے داڑھی نہیں رکھی ہوئی تھی یا داڑھی رکھنے کا حکم نہیں دیا۔؟
انہوں نے کہا کہ آپ آغا سید جواد پر تنقید کریں، لیکن مرجعیت کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو شدید ردعمل دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آغا جواد اور نصیری ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امام زمانہ نے غیب میں جانے سے قبل ہدایت کی تھی کہ ہمارے علماء سے رجوع کریں، یہ آئمہ نے راستہ دکھایا ہے، اگر نجف کیساتھ آپ کا تعلق نہیں، اگر قم، مشہد، سامرہ، زینبیہ حوزہ کیساتھ تمھارا تعلق نہیں، تو اپنے حوزات کا تعارف کراو اور اپنے علماء کا بھی بتاو۔ انہوں نے کہا کہ تم تو وہ ہو جنہیں ذاکرین نے بھی ٹھکرا دیا اور علماء تو پہلے ہی ٹھکرا چکے تھے۔ تشیع کیخلاف 14 سو سال سے سازشیں ہو رہی ہیں، مگر تشیع ختم نہیں ہوسکی، تم جو کہتے ہو پتلے جلائیں گے، ذرا جلاو تو سہی، پھر دیکھنا تمھارے ساتھ کیا ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ جیسے تم ہو، ویسے آغا جواد ہیں، تم عادی لباس میں ہو، وہ علماء کے لباس میں ہیں، تم دونوں کو شیعہ قوم ٹُھکرا چکی ہے، وہ بھی مورچے میں بیٹھ کر بات کرتے ہیں، تم بھی مورچے میں بات کرتے ہو۔ انہوں نے کہا کہ جن کو قرآن کی آیت پڑھنی نہیں آتی وہ کیا دین کو سمجھائے گا، یہ نہ سمجھو کہ تم بہت بڑی طاقت ہو، لیکن یاد رکھو مرجعیت کیخلاف ہرزہ سرائی بند کر دیں، کہیں یہ نہ ہو کہ تمھیں خمیازہ بھگتنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ کبریٰ جس کا آغاز لاہور کے دو مقامات سے ہو رہا ہے، ان شاء اللہ ناکام و نامراد ہوگا۔