مشرق وسطی

شام میں امریکہ مخالف احتجاجی مظاہرہ

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ )شام کے صوبے الحسکہ کے القامشلی کے عوام نے ہونے والے امریکہ مخالف مظاہرے میں امریکہ کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے اس ملک سے غاصب امریکی فوجیوں کے فوری انخلا کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں شام کے صدر بشار اسد کی تصاویر تھیں۔

شامی مظاہرین نے ملک سے دہشتگردوں کا صفایا کرنے کیلئے شام کی فوج کے اقدامات کی حمایت کا اعلان کیا۔

مظاہرین نے اسی طرح امریکہ کی جانب سے شام کے خلاف سزار قانون کے تحت عائد کی جانے والی نئی اقتصادی پابندیوں کی بھی مذمت کی۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے دسمبر 2019 میں شام کے خلاف سزار قانون کے مسودے پر دستخط کئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button