مشرق وسطی

یمن پر سعودی جارحیت میں 16 شہید و زخمی

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ ) یمن کے صوبے الجوف میں سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کی بمباری میں ایک بچے سمیت 9 یمنی شہید اور7 افراد زخمی ہوئے کہ جن میں 2 عورتیں اور5 بچے شامل ہیں ۔ ہونے والی بمباری میں رہائشی مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔

اتوار کے روز یمن کے صوبے حجہ میں سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کی بمباری میں 10 یمنی شہید اور متعدد زخمی ہو ئے تھے۔

مارچ دوہزار پندرہ سے جاری سعودی جارحیت اور جنگ کے نتیجے میں دسیوں ہزار بے گناہ یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ کئی لاکھ لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔ سعودی عرب اور اس کے اتحادی اس جنگ کے ذریعے استعفی دے کر ریاض بھاگ جانے والے سابق یمنی صدر منصور ہادی کی کٹھ پتلی حکومت کو دوبارہ اقتدار میں لانا چاہتے تھے۔

جارح سعودی اتحاد اپنے وحشیانہ حملوں اور یمن کا سخت ترین محاصرہ کرنے کے باوجود ابھی تک اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کرسکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button