دنیا

روسی جنگی طیاروں نے امریکی جاسوسی ڈرون کا پیچھا

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ )روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ روسی بحریہ کے متعدد جنگی طیاروں نے ہنگامی پرواز بھرتے ہوئے بحیرہ اسود کے بین الاقوامی علاقے کی فضا میں امریکہ کے ایک MQ9 ریپر قسم کے ڈرون طیارے کا پتہ لگانے کے بعد اس کا پیچھا کیا۔

روسی وزارت دفاع کے اعلان کے مطابق جنگی طیاروں نے پرواز کے تمام بین الاقوامی قوانین پر عمل کرتے ہوئے یہ آپریشن انجام دیا۔

روسی جنگی طیاروں نے منگل کے روز بھی امریکہ کے P8 قسم کے ایک ڈرون طیارے کا پتہ لگانے کے بعد اس کا پیچھا کیا تھا۔ امریکی فضائیہ نے جاسوسی کی غرض سے اسٹونیا کے اماری فوجی بیس پر MQ9 ریپر قسم کے اپنے متعدد ڈرون طیارے تعینات کر رکھے ہیں۔

امریکہ کے اس اقدام کا مقصد یورپ میں جاسوسی کے مشن کو آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ اطلاعات جمع کرنا ہے جبکہ یورپ میں امریکہ کے فوجی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ان ڈرون طیاروں کی تعیناتی کا مقصد نیٹو میں امریکہ کے اتحادیوں کی حمایت کرنا ہے۔

واضح رہے کہ روس نے اپنی سرحدوں کے قریب امریکہ کے اس قسم کے فوجی اقدامات پر بارہا اظہارِ تشویش کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button