دنیا

امریکی بحری جنگی بیڑے میں آگ بدستور لگی ہوئی ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ )امریکہ کے چار سو سے زائد فائر فائیٹرز اس آگ کو بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں مگر ابھی تک اس جنگی بحری جہاز میں لگی آگ پر مکمل طور سے قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ یو ایس ایس بونہوم ریچارڈ بحری جنگی بیڑے میں اتوار کے روز اندرونی طور ہونے والے دھماکوں کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی۔

فائر فائٹرز کے علاوہ متعدد امریکی ہیلی کاپٹروں نے بھی بارہ سو سے زائد مرتبہ اس بحری جنگی جہاز پر پانی کے اپنے ٹینک خالی کئے ہیں تاکہ کم از کم جہاز کے عرشے کو ٹھنڈا رکھنے کے ساتھ ساتھ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کو عرشے پر اتارا جا سکے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے نتیجے میں کم سے کم بحریہ کے پچاس اہلکار بری طرح زخمی ہوئے ہیں۔

مذکورہ بحری بیڑے کے کمانڈروں نے اس حادثے کو ایک غمناک ترین حادثہ قرار دیا ہے۔ سن انیس سو اٹھاسی میں امریکی بحریہ میں شامل کئے جانے والے اس بحری جنگی جہاز کی لمبائی تقریبا دو سو ستاون میٹر ہے جس میں لگ بھگ ایک ہزار افراد سرگرم عمل تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button