مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

فلسطین اور یمن سے متعلق ملائیشیا کا موقف نہیں بدلے

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ )ایران اور ملائیشیا کے وزرائے خارجہ نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی لین دین کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے ترجیحی بنیادوں پر تجارت اور مشترکہ اقتصادی کمیشن کے قیام کو حتمی شکل دینے سے اتفاق کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نےملائیشیا کے وزیر خارجہ داتو ہشام الدین حسین سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی، بین الاقوامی اورعالم اسلام کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

محمد جواد ظریف نے اسلامی تعاون تنظیم میں ملائیشیا کی اہم پوزیشن کے پیش نظر اپنے ملائیشیا کے ہم منصب سے کہا کہ وہ یمن کے مسئلے کے سیاسی حل کیلئے تعمیری کردار ادا کریں۔

انہوں نے یمن میں قیام امن اور استحکام اور یمنی بحران کے خاتمے سے متعلق ملائیشیا کی ہر قسم کی حکمت عملی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں قیام امن کی بھر پور کوشش کرتے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے فلسطینی عوام کی حمایت میں ملائیشیا کے تعمیری موقف کی قدردانی کی۔

دراین اثنا داتو ہشام الدین حسین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کے ملک کا موقف فلسطین اور یمنی عوام سے متعلق کبھی نہیں بدلے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button