شہید قاسم سلیمانی کی جاسوسی کرنے والےکو پھانسی دے دی
شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ )شہید مدافع حرم سردار قاسم سلیمانی کی جاسوسی کرنے والے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے اور اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے مشترکہ جاسوس کو پھانسی دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بدنام زمانہ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے اور صیہونی خفیہ ادارے موساد کیلئے جاسوسی کرنے والے محمود موسوی مجد کو آج پیر کی صبح تختۂ دار پر لٹکا دیا گیا۔محمودموسوی مجد نامی اس جاسوس نے امریکی ڈالروں کے عوض سیکورٹی سے متعلق مختلف شعبوں خاص طور سے ایران کی مسلح افواج، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگیڈ اور شہید جنرل قاسم سلیمانی کے بارے میں اطلاعات دشمنوں کے حوالے کی تھیں ۔
واضح رہے کہ محمود مجد نامی اس جاسوس کو 10 اکتوبر 2018 میں گرفتار کیا گیا اور اس پر اسلامی انقلاب کی عدالت میں مقدمہ چلایا گیا اور الزامات ثابت ہونے پر اسے 25 اگست 2019 کو موت کی سزا سنائی گئی۔ جس کی اعلی ایرانی عدلیہ نے بھی تائید کر دی تھی اور آج علی الصبح اس جاسوس کو پھانسی دے دی گئی۔