شہلا رضا نے تحفظ بنیاد اسلام بل کی مخالفت کردی
شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ )پیپلز پارٹی کی رہنما و سابق ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی سیدہ شہلا رضا نے بھی پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والے فرقہ واریت پر مبنی تحفظ بنیاد اسلام بل کی مخالفت کردی۔
شہلا رضا نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا کہ پنجاب اسمبلی کے متنازعہ بل پاس کرنے کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی میں داعشی سرغنہ معاویہ اعظم اور ضیاءالحق کی باقیات ق لیگ کے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدریپرویز الہی کے گٹھ جوڑ سے فرقہ واریت پر مبنی بنیاد اسلام بل منطورکروالیا گیا جس میں اہل بیت کو علیہ السلام کی جگہ رضی اللہ لکھا جائے گا اور مولا علیؑ سے جنگ کرنے والوں کو بھی رضی اللہ لکھنے کا بل منظور کروایا گیا ہے۔
اس بل کے خلاف پورے ملک میں شیعہ سنی مسلمان اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور فرقہ واریت پر مبنی اور اہل بیت علیھم السلام کی شان گھٹانے کی کوشش پر مبنی اس تحفظ بنیاد اسلام بل کو یکسر مسترد کردیا ہے۔