حشد الشعبی کا سامرا میں داعش کے ٹھکانے پر حملہشیعہ نیوز
عراقی ذرائع نے ملک کے شمالی صوبے صلاح الدین کے شہر سامرا میں دہشت گرد ٹولے داعش کے ایک ٹھکانے پر حملے کی خبر دی ہے۔
فارس نیوز کے مطابق عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کی ذیلی مزاحمتی فورس سرایا السلام نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے جوانوں نے سامرا شہر کے شمالی علاقے میں داعشی عناصر کے ایک گروہ کو راکٹ حملے کا نشانہ بنایا جس میں متعدد تکفیری دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
دوسری طرف عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی نے صوبہ دیالی میں دہشت گرد گروہ داعش کے شدید حملے کو ناکام بنا دیا۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے المیادین ٹی وی چینل نے دیالی صوبے میں دہشت گرد گروہ داعش کے حملے کو ناکام بنانے کی اطلاع دی ہے۔صوبہ دیالی میں یہ حملہ داعش دہشت گرد گروہ کے باقی بچے عناصر نے کیا تھا۔
چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی نے وقت پر کاروائی کرتے ہوئے دہشت گرد گروہ داعش کے حملے کو ناکام بنا دیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شمال مغربی دیالی کے العظیم علاقے میں داعش کے باقی بچے عناصر نے شدید حملہ کر دیا۔
عراق کا صوبہ دیالی ان علاقوں میں شمار ہوتا ہے جہاں شکست کے باوجود داعش کے عناصر سرگرم ہیں۔
گزشتہ مہینوں کے دوران، داعش کے حملوں کے باوجود عراقی رضاکار فورس کے جوان صوبے کے پانچ علاقوں میں اپنی پوزیشن مضبوط کر چکے ہیں۔
عراق میں داعش کی شکست کے باوجود اس دہشت گرد تکفیری گروہ کے باقی بچے عناصر مختلف علاقوں میں روپوش ہیں اور وہ گاہے بہ گاہے عراقی عوام اور سیکورٹی اہلکاروں کو اپنے حملوں کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔
عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے عراق میں داعش کی شکست میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اب وہ فوج اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ مل کر مختلف شہروں سے داعش دہشت گرد گروہ کے باقیماندہ عناصر کے خلاف سرگرم ہے۔ ہ )