امریکی اقدام کا جواب مناست وقت پر دیا جائےگا
شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ )اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے ایرانی مسافر بردار طیارے کے مسافروں کی جان کو خطرے میں ڈالنے کے امریکی جنگي طیاروں کے اقدام کی ایک بار پھر مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی مسافر بردار طیارے کے خلاف امریکی اقدام کا جواب مناست وقت پر دیا جائےگا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے آپریشن مرصاد کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سن 60 کی دہائی اور آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ میں منافقین کو صدام معدوم ، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے بھر پور مدد مل رہی تھی لیکن آج ان کی طاقت اور قدرت کا خاتمہ ہوگیا ہے اور ایرانی قوم منافقین کی خیانت کو کبھی فراموش نہیں کرےگی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایرانی وزیر خارجہ کے ماسکو کے دورے اور معاون سیاسی عراقچی کے افغانستان کے دورے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی خارجہ پالیسی ہمسایہ ممالک کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار کرنے پر مشتمل ہے اور روس اور افغانستان کے دورے اسی سلسلے کی کڑي ہیں ۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغانتسان میں قیام امن کے سلسلے میں امریکی اقدامات کو فریب اور دھوکے پر مبنی قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکہ ، افغان قوم اور حکومت کا خیر خواہ نہیں ہے اور نہ ہی وہ افغانستان میں قیام امن کے سلسلے میں سنجیدہ ہے۔
سید عباس موسوی نے ایرانی مسافر بردار طیارے کے خلاف امریکی اقدام کو عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے معاندانہ اقدام کا مناسب وقت میں جواب دیا جائےگا۔